۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ادیب الہندی طاب ثراہ

حوزہ/ معروف و ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مجتبیٰ علی خان ادیب الہندی طاب ثراہ کے یوم وفات 10 اپریل کو مرحوم کے خانوادہ کی جانب سے بعد نماز مغربین مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ معروف و ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مجتبیٰ علی خان ادیب الہندی طاب ثراہ کے یوم وفات 10 اپریل کو مرحوم کے خانوادہ کی جانب سے بعد نماز مغربین مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی، جسے مولانا سید علی ہاشم عابدی امام جماعت مسجد کالا امام باڑہ نے خطاب کیا۔مجلس ترحیم میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مولانا ادیب الہندی طاب ثراہ کی مجلس دیسہ منعقد ہوئی

واضح رہے کہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مجتبیٰ علی خان ادیب الہندی بیسویں صدی کے آخر اور اکیسویں صدی کے اوائل میں برصغیر کے عظیم عالم، معلم، مربی، مبلغ، محقق، مولف، مترجم، مصنف، شاعر اور ادیب تھے، الامام (مولانا علی میاں ندوی کی کتاب المرتضیٰ کا جواب)، انوار (چھاردہ معصومین علیہم السلام کی منتخب احادیث) ، انقلاب اسلامی(اردو زبان مومنین کی اسلامی انقلاب ایران سے آشنائی کے لئے تحریر کیا)، اسلامی جمہوریہ ایران کے اساسی قوانین کا اردو ترجمہ، علی علیہ السلام کی تنہائی (ڈاکٹر شریعتی کے مقالے کا ترجمہ) وغیرہ آپ کے قلمی خدمات میں شامل ہیں۔

دینی، تعلیمی اور ثقافتی اداروں، مدارس علمیہ اور طلاب علوم دینیہ کا ہر ممکن تعاون مولانا ادیب الہندی مرحوم کی نمایاں خصوصیت تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .